چار فائر فائیٹرز کی شہادت ایک المیہ ہے۔ سعید غنی
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے نیو کراچی فیکٹری سانحہ میں چار فائر مینوں کی ہلاکتوں پر اپنے شدید غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔
چار فائر فائیٹرز کی شہادت ایک المیہ ہے۔ سعید غنی
کراچی : وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے نیو کراچی فیکٹری سانحہ میں چار فائر مینوں کی ہلاکتوں پر اپنے شدید غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس سانحہ کی فوری تحقیقات کے لئے سیکرٹری محنت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ اس سانحہ کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل لیبر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے۔ اس سانحہ کے پش پشت تمام عوامل کو سامنے لایا جائے اور اس میں جو کوئی بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ چار فائر فائیٹرز کی شہادت ایک المیہ ہے۔ تمام زخمی فائر مینوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے۔ سعید غنی کی سیکرٹری محنت کو ہدایات۔