Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم آج آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لیے آئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ہم پی این ٹی کالونی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار

0

ہم آج آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لیے آئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا پی این ٹی کالونی کراچی کے علاقہ مکینوں کی نشست سے خطاب۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم آج آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لیے آئے ہیں۔ ہم پی این ٹی کالونی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سے میری بات ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ ہم علاقہ مکینوں کو بے دخل نہیں کرنے جارہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ اس پی این ٹی کالونی کو لیز کراچی کے منتخب میئر اور اسکی کاؤنسل نے دی تھی اس لیے آپ کوئی یہاں کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل نہیں کرسکتا۔ اس علاقہ مکینوں کی چھت بچانے کے لیے ہمیں کسی کے خلاف عدالت میں جانا پڑا تو جائیں گے۔ اگر کوئی اس علاقہ کے گھروں کو گرانے آئے گا تو اسے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستان کوارٹرز کے علاقہ مکینوں کو بے دخل ہونے نہیں دیا تھا اسی طرح پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو بھی بے دخل نہیں ہونے دیں گے۔ جو لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں وہ کس منہ سے پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو نوٹس دے رہے ہیں؟ ایم کیو ایم پاکستان اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مزاکرات کیلئے بھیج رہے ہیں۔

Comments
Loading...