Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیڈ کارپوریشن کی نئی ایپ تیار کرلی گئی

سندھ سیڈکارپوریشن کا فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ

0

سیڈ کارپوریشن کی نئی ایپ تیار کرلی گئی

کراچی : سیڈ کارپوریشن کی نئی ایپ تیار کرلی گئی، 7 زرعی فارمز اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹ بھی فعال کردئیے گئے،وزیر زراعت کی صدارت اجلاس۔ سندھ سیڈکارپوریشن کا فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ۔ وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر کی صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئے اصلاحات لانے سے متعلق بنائے گئے پلان کا جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو، ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، ڈی جیزندیم شاہ، شہاب ابڑو، مظہر کیریو اور دیگر شریک۔ اجلاس میں ایم ڈی مشتاق احمدسومرو نے سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے سے متعلق ترتیب وار پلان پیش کردیا۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے کا پلان بنایا گیاہے،جوسندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

ایم ڈی کی وزیرزراعت کو بریفنگ دی گئی کہ 12 غیر فعال میں سے 7 زرعی فارمز اور سیڈپروسیسنگ پلانٹس کو 20 دن کے اندر فعال کردیا ہے۔ اجلاس میں دوسال کے اندر 500 ملین آمدنی اور 2 سو ملین خرچ کا پلان بھی پیش کیا گیا۔ تین سکرنڈ اور 2 گھوٹکی کے سیڈ پروسیسنگ پلانٹ فعال بھی کردئیے ہیں۔ کراچی: سیڈکارپوریشن کیجانب سے دو موبائل یونٹ بھی قائم کردئے گئےہیں جو دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کو آگاہی دیں گے۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی سیڈ کارپوریشن کو 1500 ایکڑ غیرآباد زرعی زمین کو دو سال کے اندر قابل کاشت بنانے کی ہدایت۔

محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو سستی قیمت پر سیڈ فراہم کی جائے اور دیگر سیڈ کے پلانٹس بھی فعال کیےجائیں۔ کسانوں کو اعلی معیار کے بیج فراہم کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔

Comments
Loading...