Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آل تاجران سندھ اتحاد کا پاکستان میری ٹائم ایکسپو سینٹر کا دورہ

0

آل تاجران سندھ اتحاد کا پاکستان میری ٹائم ایکسپو سینٹر کا دورہ

کراچی : آل تاجران سندھ اتحاد کے وفد نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد پاکستان میری ٹائم ایکسپو میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل سلمان صاحب نے تاجران کے وفد کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بہترین صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری بحریہ وطنِ عزیز کی حفاظت میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔

وفد میں چیئرمین کاشف صابرانی مرکزی وائس چیئرمین: جاوید صدیقی جنرل سیکریٹری: مقصود فراز جوائنٹ سیکریٹری: عثمان شیخ فائنانس سیکریٹری: آفرین صدیقی مصالتی کمیٹی کے چیئرمین انور غوری نائب صدر سوریا بھائی اور عمیم صابرانی شامل تھے۔

وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی کے ساتھ عوامی و تجارتی سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ ملکی معیشت اور دفاع دونوں مضبوط ہوں۔

Comments
Loading...