Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

الحمداللہ ہماری یو سی میں 99٪ گٹر کے ڈھکن لگے ہوئے ہیں۔ بقایا 1٪ کے لئے ہم خود بھی گلی گلی گھوم رہے ہیں۔ کونسلر منیب وسیم

عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کہیں بھی کوئی گٹر کھلا نظر آئے تو فوری نشان دہی کریں۔کونسلر منیب وسیم

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز نیپا پر ہونے والا سانحہ، جس میں ایک 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ اس المئیے پر یو سی 2 نارتھ ناظم آباد کے وارڈ 01 کے کونسلر منیب وسیم نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، منیب وسیم کا کہنا ہے کہ ہم کیا بولیں؟ قاتل مئیر یا قاتل سندھ حکومت؟

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی دشمنی میں ایک عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کبھی ڈمپر مافیا، تو کبھی ڈکیتوں کے ہاتھوں کراچی والے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں تو دوسری جانب اس قابض سندھ حکومت کے دور اقتدار میں معصوم بچے گٹر میں گر کر اپنے لہو سے پیپلز پارٹی کی نا اہلی اور کراچی دشمنی کی گواہی دے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک سانحہ ہماری اپنی یو سی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بھی ہو چکا ہے جس میں ایک بچہ اور اس کی ماں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بچے کی لاش تو چار سال گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی یہی مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی تھے اور قاتل نالہ تعمیر کرنا ان کی ذمہ داری تھی۔ جس کے لئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کئ چکر لگا چکی تھی، لیکن بالآخر ایک ننھی جان جانے کے بعد بھی وہ نالہ ادھورا تعمیر ہوا۔ مرتضیٰ وہاب کے مئیر بننے کے بعد بھی ان کے ڈپٹی سلمان عبداللہ مراد کی اپنی یو سی میں دو ننھی جانیں گٹر کی نذر ہو گئ تھیں۔ آج یہ سانحہ معمولی نہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ کراچی شہر کی وہ جماعت جس کی سیاست کو کراچی کی عوام دفن کر چکی ہے، جو فارم 47 کی مدد سے تلوے چاٹ کر سروں پر مسلط ہوئ ہے وہ ایک بار پھر لاشوں پر سیاست شروع کر کے مصنوعی آکسیجن کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے، شرم آنی چاہئے ایسے نام نہاد اپنوں کو جنہیں سیاست کے لئے بھی ایک معصوم جان ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کا واضع مطالبہ ہے کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے اور مرتضیٰ وہاب کو فی الفور مئیر کراچی کی کرسی سے اتارا جائے۔ منیب وسیم کا کہنا ہے کہ الحمداللہ ہماری یو سی میں 99٪ گٹر کے ڈھکن لگے ہوئے ہیں۔ بقایا 1٪ کے لئے ہم خود بھی گلی گلی گھوم رہے ہیں اور عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کہیں بھی کوئی گٹر کھلا نظر آئے تو فوری نشان دہی کریں۔

Comments
Loading...