Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کی اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم

ہیٹ ویو کے پیش نظر کے۔الیکٹرک 21 سے 29مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے۔ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم

0

اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کی اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کے۔الیکٹرک 21 سے 29مئی تک شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرے کیونکہ اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کی اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹوں سے بھی زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے-الیکٹرک کے ذمہ داران لوڈشیڈنگ کے ذریعے خدا کے کہر اور عوامی ردِعمل کو دعوت دے رہے ہیں، اگر کے-الیکٹر ک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا اور ہیٹ ویو کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھی تو نقص امن کے ذمہ دار ہوں خود گے کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام 40ڈگری پارہ میں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں جنہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔

مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری جو پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خرید نے پر مجبور ہیں انہیں سہولت دینا کے۔الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ کے۔الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی اور ہیٹ ویو کے دوران شہر کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دے۔

Comments
Loading...