ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ڈیجیٹل رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ڈیجیٹل رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ڈیجیٹل رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ڈیجیٹل رابطہ مہم کے حوالے سے قائم مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا اور تمام ٹاؤنز کے ڈیجیٹل رابطہ مہم کا جائزہ لیا۔ تمام ٹاؤنز میں جاری ڈیجیٹل عوامی رابطہ مہم کے شرکاء سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یہ دور ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے اور ہم اس حوالے جتنا جلدی اپنے آپ کو مضبوط کر ینگے اتنی جلدی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان اپنے ووٹرز کو ڈیجیٹل ووٹر آؤٹ ریچ اپلیکیشن پر رجسٹرڈ کر لے گی۔ سید مصطفی کمال نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل ووٹر اپلیکیشن کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم تیز کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپلیکیشن پر رجسٹر کروائیں۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد،فرقان اطیب،آسیہ اسحاق اورمرکزی ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔