ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن
ضلع ایسٹ کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری، ترجمان ایسٹ پولیس
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن
کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن۔ ضلع ایسٹ کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری۔ ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادر کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیٸےاسنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ممنوعہ فلیشل لاٸٹس،کالے شیشے پولیس مونوگرام اور بغیر نمبر پلیٹ و فینسی نمبر پلیٹس وغیرہ کیخلاف کریک ڈاٶن۔
مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر سوارافراد کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ہاٹ اسپاٹس اور بالخصوص تنگ گلیوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ملزمان کی نشاندہی کیلئےتلاش ڈیوائس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ اسنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلع ایسٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔