Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ ایڈمنسٹریشن کے تحت بہادرآباد میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد میں پودا لگا دیا

0

ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ ایڈمنسٹریشن کے تحت بہادرآباد میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام جاری قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں شعبہ ایڈمنسٹریشن کے تحت بہادرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین، شعبہ ایڈمنسٹریشن کے انچارج خورشید مکرم اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان سے شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی، تقریب کے آخر میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور انچارج ایڈمنسٹریشن خورشید مکرم نے بہادرآباد پارک میں پودے بھی لگائے۔

Comments
Loading...