سندھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہوا ہے۔ سید مراد علی شاہ
کمزور اور محروم طبقات کے لیے بہتر معیارِ زندگی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہوا ہے۔ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے اختتامی خطاب۔ وزیراعلیٰ سند ھ کا جامع، مضبوط اور پائیدار انسانی بستیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رہائش صرف انفراسٹرکچر نہیں، وقار اور مساوات کا بنیادی ستون ہے۔ موسمیاتی مزاحمت اور سماجی استحکام کے لیے مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ ایشیا پیسیفک خطہ تیز رفتار شہری آبادی اور موسمیاتی خطرات سے دوچار ہے۔ غیر رسمی بستیاں اور رہائش کی عدم استطاعت بڑے چیلنجز ہیں۔ وزیراعلیٰ سند ھکا موسمیاتی مزاحم گھروں اور جامع منصوبہ بندی پر خصوصی زور۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آفات سے پیشگی تیاری اور کمیونٹی کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سندھ اور پاکستان کے لیے یہ مباحث انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ سندھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہوا ہے۔ سیلاب اور بے گھر ہونے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ محفوظ رہائش اور شہروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ کمزور اور محروم طبقات کے لیے بہتر معیارِ زندگی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل ٹھٹو، جامشورو اور حیدرآباد کے فیلڈ وزٹس ہوں گے۔ شرکاء سندھ میں جاری عملی اقدامات کا خود مشاہدہ کریں گے۔ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ پالیسی مکالمے کو زمینی حقائق سے جوڑنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا علاقائی تعاون اور مشترکہ سیکھنے کی اہمیت پر زور۔ بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے شہروں تک کے تجربات قابلِ تقلید قرار۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مباحث کو عملی اقدامات اور قابلِ پیمائش نتائج میں بدلنا ہوگا۔ فورم کے منتظمین اور شراکتدار اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مشترکہ کوششوں سے پیچیدہ چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مندوبین کی مہارت، وژن اور عزم کو سراہا۔ تعاون اور جدت کی روح کو آگے بڑھایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل۔ وزیراعلیٰ سندھ کا موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار بستیاں تعمیر کرنے کا عزم۔