Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

واجبات کی ادائیگی کے باوجود گلشنِ روفی کے الاٹیز پلاٹوں سے محروم ہیں۔ شہزاد مظہر

پرائیڈ بلڈرز و گلشنِ روفی کے مالکان کے ساتھ ہونے والے فراڈ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ شہزاد مظہر

0

واجبات کی ادائیگی کے باوجود گلشنِ روفی کے الاٹیز پلاٹوں سے محروم ہیں۔ شہزاد مظہر

کراچی : گلشنِ روفی و پرائیڈ بلڈرز و ڈیویلپرز کے متاثرین کی فیملیز نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا- اسکیم 33 گلشنِ روفی پروجیکٹ کے سیکٹرز 6بی-سی مکمل طور پر بلڈرز و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا شکار ہیں۔ سیکٹر 19-21- بی مختار کار اور قبضہ مافیا کی سازشوں کی زد میں ہے۔ متاثرین کی جانب سے لیز و ڈویلپمنٹ کے اخراجات کے علاؤہ ڈیفرنس کی مد میں تمام واجبات کی ادائیگیوں کے باوجود گلشنِ ؤ پرائیڈ کے مالکان الاٹیز کو قبضہ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ نیب و عدلیہ کے احکامات پر الاٹیز کے پاس پلاٹوں کی لیز کے کاغذات محض کباڑی کی ردی ہو کر رہ گئے ہیں۔ بلڈرز نے جن الاٹیز کی لیز روکی ہوئی ہے وہ معصوم متاثرین اپنے جائز پلاٹوں کے حصول کے لیئے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے گلشنِ روفی و پرائیڈ بلڈرز ایکشن کمیٹی کے رہنماء شہزاد مظہر، ڈاکٹر گلریز، ڈاکٹر جاوید، احمد منظور، عدیل ؤ نثار مرزا اور جماعت اسلامی کے سید قطب نے خطاب کرتے کیا۔ مقررین نے کہا کہ گلشنِ روفی پروجیکٹ کے سیکٹرز پر قبضہ لمحہ فکریہ ہے- ہمارے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ لیز کے باوجود الاٹیز پلاٹوں سے محروم ہیں ضلعی ڈپٹی کمشنرز کے ما تحت ادارے جرائم پیشہ افراد کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ کراچی کے۔ شہریوں ککو بالکل لاوارث کر دیا گیا ہے۔ ضلع کا مختار کار قبضہ مافیا کا آلہ کار بنا ہوا ہے بلڈر ایسوسی ایشن آباد کا کردار بھی غیر موثر ہے۔

گلشنِ روفی پروجیکٹ کے پورٹل کی منظوری میں حکومتی ادارے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ گلشنِ روفی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سسٹم ؤ بلڈرز مافیا کی بدمعاشی ختم کی جائے۔ اسکیم 33 میں گلشنِ روفی کے لیزڈ سیکٹروں پر قبضہ ختم کرایا جائے۔ گلشنِ روفی پروجیکٹ کے پورٹل کی فوری منظوری دی جائے۔

پرائیڈ بلڈرز کے مالکان کے فراڈ پر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے- متاثرین کی امداد فریاد پر چیف جسٹس اور وزیراعظم کاروائی کریں۔

Comments
Loading...