Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لیاقت آباد میں طویل عرصے سے تعمیر و ترقی کا کام رکا ہوا تھا۔ حافظ نعیم الرحمن

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا لیاقت آباد ٹاؤن میں پردہ پارک کا افتتاح و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

0

لیاقت آباد میں طویل عرصے سے تعمیر و ترقی کا کام رکا ہوا تھا۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا لیاقت آباد ٹاؤن میں پردہ پارک کا افتتاح و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد میں طویل عرصے سے تعمیر و ترقی کا کام رکا ہوا تھا۔ زیادہ تر پارک تباہ حال تھے اور سڑکوں پر کچرہ موجود تھا۔ لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب کی زیر قیادت یوسی چیئرمینوں کی مدد سے کام شروع کیا ہے۔ شہر میں اس وقت مجموعی طور پر پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے مسائل موجود ہیں۔ آج تک کی تاریخ ٹاؤن چیئرمینز کو ڈی ڈی او پاور نہیں دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ جماعت اسلامی نے نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں پانچ پارکوں کا افتتاح کیا تھا۔ جماعت اسلامی نے محدود اختیارات میں شہریوں کے لیے کام کر کے دکھایا ہے۔ ہم اہلیان لیاقت آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی و صوبائی انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کو بڑٰی تعداد میں کامیاب کروائیں۔ جماعت اسلامی قومی وصوبائی اسمبلی میں کراچی کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور حقوق حاصل کریں گے۔ قبضہ میئر میونسپل چارجز کی وصولی کے لیے کے لیے الیکٹرک کو مزید نوازنے کے لیے کیس لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے ٹیکس اگر بجلی کے بلوں میں ہی لگنے ہیں تو محکموں کا کیا فائدہ ؟ کے الیکٹرک کے ایم سی کا نادہندہ ہے ، پہلے کے الیکٹرک کے ایم سی کے واجبات ادا کرے۔ ہم قبضہ میئر کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی نے اہلیان لیاقت آباد کی اسٹریٹ لائٹز بھی لگادی ہیں جس کے بعد سڑکیں روشن ہوگئ ہیں۔ جماعت اسلامی اسی طرح تعمیر و ترقی کے کام کو آگے بڑھے گی ،شہری ترقی کرے گا اور پورا ملک ترقی کرے گا۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمینز نے اپنے اپنے عملے کے واجبات ادا کرنا شروع کردیے ہیں۔ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بنانے کا مقصد کہی نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نگراں حکومت سے بھی کہا ہے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں تاکہ کرپشن کا دھندا بند کیا جاسکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام پر ہی خرچ کیے جائیں۔ کراچی میں جو جو بھی پیراشوٹ کے ذریعے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آئے گا کراچی کے عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ نواز لیگ کا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ کراچی کو نظر انداز کیا جائے اور رجیم چینج کے موقع پر ایم کیو ایم بھی ان کے ساتھ رہی ہے۔ نواز لیگ، ایم کیوا یم اور پیپلزپارٹی کا ٹائی ٹینک ضرور ڈوبے گا۔

Comments
Loading...