Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد میں پانی کی کمی ہے۔ سعید غنی

موسم گرما میں پانی کی طلب میں اضافہ اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اس وقت شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ سعید غنی

0

جمال احمد نے کہا کہ ان کے حلقہ پی ایس 130 میں پینے کے پانی کا بحران ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں طلب کے مقابلے پانی کی رسد نصف ہے، موسم گرما میں پانی کی طلب میں اضافہ اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اس وقت شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن جمال احمد کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔ جمال احمد نے کہا کہ ان کے حلقہ پی ایس 130 میں پینے کے پانی کا بحران ہے، جس کے باعث وہاں کے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ کراچی شہر میں ہے۔ گرمیاں زیادہ ہیں اور بجلی کا بھی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں پانی کی کمی ہے۔ ایک اسکیم بنائی جارہی ہے کہ کہ جس رزروائر سے 90 فیصد پانی ضلع سینٹرل کو پانی ملتا ہے، اس لائن سے گلشن اقبال کے کچھ علاقوں کو بھی پانی جاتا ہے۔ اب گلشن اقبال ہے ان علاقوں کو دوسرے ریزووائر سے پانی دیا جائے گا اور وہاں بھی کوئی مشکل نہیں ہوگی اور جو پانی باقی رہے گا اس کو سینٹرل میں پانی کا اضافہ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد نارتھ ناظم آباد میں پانی میں اضافہ ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمارا 100 ایم جی ڈی پانی حب سے آتا ہے، لیکن کینال میں خرابیوں کے باعث اس وقت صرف 70 ایم جی ڈی پانی کی وہاں سے دستیاب ہے۔ ہم نے کینال پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے، جس کے بعد پورا 100 ایم جی پانی دستیاب ہوگا اور اسی پر ایک اوع اسکیم کے تحت مزید 50 ایم جی ڈی پانی کا اضافہ کرکے 150 ایم جی ڈی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی کے منصوبے کے فور پر بھی کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں پانی کی طلب کے مقابلے رسد میں اضافہ کیا جائے۔

Comments
Loading...