پیپلز پارٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری
مسرور احسن اور ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر علاقہ میں صفائی کا کام شروع کردیا گیا
پیپلز پارٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری
کراچی : شہر میں بہت سے علاقہ ایسے موجود ہیں جہاں اہل محلہ نے اپنی مرضی سے کچھ کچرا کنڈیاں بنارکھی ہے اور اپنے گھر کا کچرا وہاں ڈلتے ہیں یا پھر ان کے گھر کام کرنے آنے والی خواتین کو تھیلیوں میں باندھ کر دے دیا جاتا ہے اور وہ جاتے ہوئے ان کچرا کنڈیوں میں پھیک دیتی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین اور استاد مسرور احسن صاحب کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد میں صفائی کا کام شروع کرادیا گیا۔ اس موقعہ پر جناب عمران جعفری جو یوسی 02 سے بلدیاتی الیکشن میں بھی جنرل کونسلر کے لئے کھڑے ہوئے تھے، نے کہا کہ ہمیں ہدایت ملی ہیں کہ اپنے اپنے یوسی میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے اور علاقہ کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ صفائی کے دوران وہ خود بھی موجود تھے۔