سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردیں
اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردیں
کراچی : سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمۂ کھیل کو طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ میں وزیرِ کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں یوتھ کارڈ متعارف کرانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر اور دیگر افسران نے شرکت کی،
اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیرِ کھیل و امور نوجوانان نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت دی کہ یوتھ کارڈ کے لیے ایسا طریقہ کار مرتب کیا جائے جس سے صوبے کے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا پلان ہے۔ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم،ہنر،روزگار، اسکالرشپ اور اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔