Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

دادو کے سندھ یونیورسٹی کیمپس میں اساتذہ اور طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے سختی سے نوٹس لے لیا

0

دادو کے سندھ یونیورسٹی کیمپس میں اساتذہ اور طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے سختی سے نوٹس لے لیا

سندھ : دادو کے سندھ یونیورسٹی کیمپس میں پرو وائس چانسلر کے مبینہ رویے پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد اساتذہ اور طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے، جس کے بعد دادو سندھ یونیورسٹی کیمپس کی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔

ترجمان وزیر جامعات کے مطابق دادو کیمپس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تین رکنی کمیٹی سینئر ڈینز پر مشتمل ہے، جس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو ہوں گے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی اور پروفیسر ڈاکٹر نانک رام کو کمیٹی کے ممبران نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی کل صبح سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کا دورہ کرے گی، جہاں وہ زمینی حقائق، انتظامی امور اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی تین روز کے اندر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ وزیر جامعات کو پیش کرے گی۔

اس موقع پر وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعات میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے واقعات تعلیمی اداروں کے وقار اور تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون اور یونیورسٹی قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

Sindh Minister for Universities and Educational Boards Muhammad Ismail Rahu has taken strict notice of the protest by teachers and students at the Sindh University campus in Dadu.
Sindh Minister for Universities and Educational Boards Muhammad Ismail Rahu has taken strict notice of the protest by teachers and students at the Sindh University campus in Dadu.
Comments
Loading...