ایک ہفتے کے دوران سندھ میں ایسا کیا ہوگیا ہے امن امان خراب ہوگیا ہے۔ حلیم عادل شیخ
استاد کہہ رہا تھا کہ جان کو خطرہ ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے تحفظ نہیں ہے گیا۔ حلیم عادل شیخ
ایک ہفتے کے دوران سندھ میں ایسا کیا ہوگیا ہے امن امان خراب ہوگیا ہے۔ حلیم عادل شیخ
کراچی : سندھ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران سندھ میں ایسا کیا ہوگیا ہے امن امان خراب ہوگیا ہے؟ کیا سندھ میں پکے کے ڈاکوئوں کا اقتدار میں آچکا ہے ؟ کیا کچے کے ڈاکو آزاد ہوچکے ہیں۔ ہمارے ایک ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔ استاد کا قتل نہیں وہ تعلیم کا قتل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ استاد کہہ رہا تھا کہ جان کو خطرہ ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے تحفظ نہیں ہے گیا۔ بارہ ڈرائیورز کے ساتھ متعدد مغویوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دو مغویوں کی ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں تشدد کی وڈیوز بھی آرہی ہیں اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، 8 فروری کو ہمارے خلاف جو کچھ کرنا تھا کر لیا اب تو کچھ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جائیں کچے میں کارروائی کریں علاقے نوگو ایریا بن چکے ہیں۔ کچے میں کھلے عام کارروائیاں ہورہی ہیں جشن منائے جارہے ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے پکے میں بھی ڈاکوئوں کا راج آچکا ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔