اے سی نارتھ ناظم آباد نے شادمان ٹاؤن کی مارکیٹ میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔
کراچی : اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے آج شادمان ٹاون میں موجود مارکیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مختلف دوکانداروں کے پاس موجود قیمتوں کی لسٹ چیک کی اور ان کا اس کی پابندی کرنے کو کہا۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کے اگر وہ کوئی بھی اشیا مہنگی فروخت کریں گے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے ایم سی ایچ نصرت بھٹو ہیلتھ فیسیلٹی کے مقام کا دورہ کیا تاکہ وہاں جاری تعمیرِ نو کے کام کا معائنہ اور پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔