Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آنے والے جنرل انتخابات کے حوالے سے ورکنگ کو مزید تیز کرنے کی ہدایات۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سندھ کے تمام زونزکا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد

0

آنے والے جنرل انتخابات کے حوالے سے ورکنگ کو مزید تیز کرنے کی ہدایات۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سندھ کے تمام زونزکا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد۔

اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم، اراکین رابطہ کمیٹی اورسندھ بھر کے زونل انچارجز اور جوائنٹ انچارجز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام انچارجز سے تنظیمی کام کی آگاہی حاصل کرتے ہوئے انہیں آنے والے جنرل انتخابات کے حوالے سے ورکنگ کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک کے میسج کو گراؤنڈ پر موجود تمام کارکنان تک پہنچایا جائے اور تمام کارکنان گھر گھر جا کر عوام کے مسائل کو ہر ممکنہ حل کریں اور ساتھ اسکے تحریک کے پیغام کو بھی گھر گھر تک پہنچائیں۔

Comments
Loading...