سرکاری اسپتالوں کو سیاسی جھنڈوں کی نھی مریضوں کی دادرسی کی ضرورت ہے۔ عمران بلوچ
اداروں کی بہتری ، علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کروانا ہی ہمارا مقصد ہے ۔ محمد نوید انور
سرکاری اسپتالوں کو سیاسی جھنڈوں کی نھی مریضوں کی دادرسی کی ضرورت ہے۔ عمران بلوچ
کراچی : عمران بلوچ نے حالیہ بیان میں کہا کہ سرکاری اسپتالوں کو سیاسی جھنڈوں کی نھی مریضوں کی دادرسی کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد نوید انور نے بھی کہا کہ اداروں کی بہتری ، علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کروانا ہی ہمارا مقصد ہے۔
گزشتہ دنوں ہیلتھ ورکنگ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے نامزد کردہ زمیداران نے ضلع وسطی کے مختلف سرکاری اسپتالوں اور ڈسپینسری کا دورہ کیا، جس میں واضح طور پر سرکاری اسپتالوں میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے و بینرز آویزاں تھے۔
جس سے آنے والے مریضوں کو یقیناً یہ احساس ہوتا ہے کہ اسپتال میں صرف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو ہی علاج معالجہ کی سہولیات بنا کسی دقت کے میسر آسکتی ہیں۔ جبکہ سرکاری اسپتالوں کا مقصد بنا رنگ نسل قومیت ہر آنے والے مریض کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ایسے میں ہیلتھ ورکنگ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی متعلقہ افسران کو درخواست دے چکی ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے فوری طور پر سیاسی جھنڈوں و بینرز کو ہٹایا جائے اور غیر جانبداری کا ثبوت دیا جائے ۔ دوسری جانب سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں پانی اسٹور کرنے والے ٹینک کی زمین پر قبضہ فوری طور پر ختم کروایا جائے ۔
بعد ازاں یہ بھی دیکھیے میں آیا کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لال مارکیٹ سیکٹر 5-ڈی کے اطراف بدھ ، اتوار اور ہفتہ بازار کے لئے اسپتال کے چاروں اطراف کی زمین سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کیئے جارہے ہیں ، اسپتال کے اطراف میں بازار لگنے سے بھیڑ ، خواتین کے ساتھ بدنظمی و دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ آنے والے مریضوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔
جبکہ ایمبولینس سروس کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار رہتی ہے، لہذا ان بازاروں کو فوری طور پر سرکاری اراضی استعمال کرنے سے روکا جائے ۔