وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ہیومن ڈیزائن فرم کے نمائندگان نے ملاقات
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ہیومن ڈیزائن فرم کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثر اور عام فہم مواد کی تیاری، تخلیقی ڈیزائن اور ابلاغی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور تخلیقی ذرائع کے استعمال پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ صحت نے عوامی آگاہی مہم کے لیے معیاری، مؤثر اور جامع مواد کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق آگاہی کے پیغامات عام فہم اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچائے جانے چاہئیں۔