پورے شہر میں پانی کا بحران ہے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کررہے ہیں
پورے شہر میں پانی کا بحران ہے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی نے آکر سب سے پہلے انتقامی کارروائی کی ہے۔ ان علاقوں کا پانی کاٹ دیا گیا۔ تم کچھ بھی کرلو نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن تمہیں کبھی ووٹ نہیں ڈالے گا۔ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے واٹر بورڈ کے آفس جائیں گے پھر بلاول ہاؤس جائیں گے۔ پچھلے کئی سالوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ پندرہ سالوں میں اس پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ کےفور کو آج سے پانچ سال پہلے بن جانا چاہیے تھا۔ ان لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ پندرہ سالوں میں اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ حب ندی پر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ حب ندی اس وقت جگہ جگہ سے لیکج کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز طریقے سے کام نہیں چلانے دیں گے۔ نارتھ کراچی میں پانی کے مسلے کو حل کروائیں گے۔ میں آپ لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہو کیا آپ لوگ مارچ کرنے کے لیے تیر ہیں؟ بلاؤل ہاؤس احتجاج کرنے جانے کے لیے تیار ہیں؟ پورے نارتھ کراچی، نیو کراچی کا یہیں نعرہ ہے کہ ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو گورنرشپ دے کر، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ دے کر خریدا گیا۔ لیکن اب یہ سب نہیں چلے گا۔ یہ جماعت اسلامی ہے یہ جماعت آپ کے ہاتھوں نہیں بکے گی۔ ہم چار اگست کو شاہراہ فیصل پر واٹر بورڈ کے آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔ چوبیس گھنٹے کا وقت دیتے ہیں نارتھ کراچی نیو کراچی کا پانی کھول دو۔ پانی نہ دیا تو حالات کی ذمہ داری آپکی ہوگی۔ چوبیس گھنٹے میں اگر پانی نہیں فراہم کیا گیا تو ہم کل پھر یہیں آئیں گے۔ یہاں سے مارچ کا آغاز کریں گے۔