شب برأت کے حوالے سےرات کے اوقات میں مساجد کے اطراف میں صفائی کا عمل جاری
شب برأت کے حوالے سےرات کے اوقات میں مساجد کے اطراف میں صفائی کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق سیکٹر 5ایم میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے شب برأت کے حوالے سے صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ یوسی چیئرمین کی ہدایت پر کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی میں رات کے اوقات میں مساجد کے اطراف میں صفائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
جس کے تحت وارڈز کی سطح پر روزانہ مساجد کی صفائی کی جارہی ہے۔ یوسی 04 کی تاریخ میں اہلیان سیکٹر 5ایم / 5آئی / 5ڈی / 5ایچ میں پہلی مرتبہ رات گئے تک صفائی کا عمل جاری تھا۔ جسے عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان اقدامات پر ان کے مشکور بھی ہیں۔
کونسلر حافظ شیراز احمد نے کہا کہ اہلیان یوسی 04 سے گزارش ہے کہ صفائی ستھرائی کہ حوالے سے کیے جانے والے اقدامات آپ کیلئے ہی ہیں لہذا اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو بہتر ماحول فراہم کریں۔