فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں کومبنگ آپریشن کا آغاز
جس کی سربراہی ایس ڈی پی او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا جناب محمد نعیم خان صاحب کر رہے ہیں۔
فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں کومبنگ آپریشن کا آغاز
کراچی : ایس ایس پی سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی صاحب کی ہدایات پر تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود مدینہ کالونی بلاک 22 فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں کومبنگ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کی سربراہی ایس ڈی پی او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا جناب محمد نعیم خان صاحب کر رہے ہیں۔
ایس ایچ او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بھی کومبنگ آپریشن میں موجود ہیں۔ تھانہ گبول ٹاؤن اور تھانہ سمن آباد کی ایک ایک موبائل بھی افسران کے احکامات پر کومبنگ آپریشن میں موجود ہیں۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی لیڈیز سرچر، تلاش ڈیوائس آپریٹر اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی کومبنگ آپریشن میں موجود ہیں۔
مشکوک لگنے والے افراد کو تلاش ڈیوائس اور ایس وی اے ایس ڈیوائس سے چیک کیا جا رہا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور مشکوک لگنے والے افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔