اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کا ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور ایم پی اے جمال احمد کے ہمراہ سخی حسن قبرستان کا دورہ
اس موقع پر ڈی ایس پی صاحب، قبرستان کی ایڈمسٹریشن اور سندھ سولڈ ویسٹ کے نمائیندے بھی موجود تھے۔
اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کا ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور ایم پی اے جمال احمد کے ہمراہ سخی حسن قبرستان کا دورہ
کراچی : نارتھ ناظم آباد اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد نے آج شام سخی حسن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے جمال احمد، ٹاون چئیرمین عاطف علی خان، ڈی ایس پی صاحب، قبرستان کی ایڈمنسٹریشن کی ٹیم اور سندھ سولڈ ویسٹ میجمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے سخی حسن میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور اس کو اور بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔
شب برات کے موقع پر سخی حسن قبرستان کے چاروں طرف اسٹریٹ لائیٹ اور سخی حسن قبرستان کے اندر موجود لائیٹ کے نظام کو اور بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پولیس کو بھی ہدایت جاری کی کہ شب برات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔
ایم پی اے جمال احمد نے بتایا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے نارتھ ناظم آباد اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد اور ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے شب برات کے حوالے سے بات کی اور اقدامات اٹھانے کو کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی نمائیندے ہیں اور عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اداروں سے بھی رابطہ میں رہتے ہیں۔
ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے شادمان ٹاون والی سڑک پر لائیٹس لگانے کے حوالے سے کہا کہ اس سڑک پر بہت زیادہ اندھیرا موجود تھا شب برات کے حوالے سے ہم نے اس سڑک پر اسٹریٹ لائیٹس لگائیں تاکہ شب برات کے دن جب لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر آئیں تو ان کو مشکلات کا سامنا ناکرنا پڑے۔