Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹیلیجنس کی کارروائی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار

ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کیا کرتا تھا۔

0

انٹیلیجنس کی کارروائی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ تھانہ سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرکے جعلی میجر عادل اقبال ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments
Loading...