Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اندھیرے میں ڈوبہ شادمان ٹاون روشن ہونا شروع ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کی ٹیم نے شادمان ٹاون کے مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام شروع کردیا۔ عوام کا جماعت اسلامی کا شکریہ

0

اندھیرے میں ڈوبہ شادمان ٹاون روشن ہونا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام کیا جارہا ہے۔ لائیٹ لگانے کے لئے چئیرمین نے ایک تیم تشکیل دی جس میں یوسی کونسلر منیب وسیم، کوآرڈینیٹر چئیرمین شعیب صاحب اور جناب شاہد صاحب ہیں۔

انہوں نے سب سے پہلے شادمان ٹاون کا دورہ کیا اور ان مقام کے ایڈرس نوٹ کئے جہاں جہاں لائیٹ کی ضرورت تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک لسٹ ایسی بھی ترتیب دی جس میں علاقہ کے لوگوں نے ان کو لائیٹ لگانے کا کہہ رکھا تھا۔ شادمان ٹاون میں باب رحمت مسجد سے انشا فلیٹ تک کی پوری پٹی میں لائیٹ لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ خضرا مسجد سے آرچڈ اسکول تک کی پٹی میں لائیٹ لگائی گئی۔ آرچڈ اسکول سے شادمان نمبر 2 اور دیگر جگہ شامل ہیں۔

کونسلر منیب وسیم سے بات کرتے ہوئیے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کی گزارش پر ان کے گھر کے باہر بھی ایک لائیٹ لگائی گئی۔ اس دوران وہ بھی موجود تھے انہوں نے منیب وسیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علاقہ کے لوگوں نے اس اقدام پر جماعت اسلامی اور یوسی کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...