سانحہ گل پلازہ پر کچھ جماعتیں منفی سیاست کررہی ہیں۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن
سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس۔
کراچی : سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی، گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کیلئے فوری طور پر متبادل جگہ دیکھی جارہی ہے تاکہ ان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے۔ سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے امداد کی منظوری دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر کچھ جماعتیں منفی سیاست کررہی ہیں۔