صوبائی و بلدیاتی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیے جائیں۔ منعم ظفر خان
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی ماڑی پور ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں معصوم بچے عبدا لرحمن کے گٹر میں گر جاں بحق ہونے پر نماز جنازہ میں شرکت و میڈیا سے گفتگو
صوبائی و بلدیاتی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیے جائیں۔ منعم ظفر خان
کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی ماڑی پور ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں معصوم بچے عبدا لرحمن کے گٹر میں گر جاں بحق ہونے پر نماز جنازہ میں شرکت و میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پور ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں اس سال کا تیسرا واقعہ ہے کہ جس میں بچے گٹر میں گر جاں بحق ہورہے ہیں۔ گزشتہ شام مواچھ گوٹھ میں معصوم بچہ عبد الرحمن گٹر میں گر جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم بچے کے والد قابل اور اہل خانہ سے اظہار افسوس اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت و قابض میئر کے لیے شرم کا مقام ہے کہ گزشتہ سال بھی ماڑی پور ٹاون میں 19بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ رواں سال بھی کراچی کے مختلف ٹاؤنز شاہ فیصل ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر ٹاون میں 4بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ صوبائی و بلدیاتی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مواچھ گوٹھ میں 11فٹ کے گٹر کھلے ہوئے ہیں، اس آباد ی میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں اور پانی میسر نہیں ہیں۔ ماڑی پور ٹاؤن کی کارکردگی پر پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر کے لیے سوالیہ نشان ہے۔