سیکٹر 3 کی محلہ کمیٹی اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے آفس پہنچ گئی
ایم پی اے ریحان اکرم نے محلہ کمیٹی کے مسائل سننے اور ان کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
سیکٹر 3 کی محلہ کمیٹی اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے آفس پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں حالات کافی زیادہ خراب ہوتے جارہے ہیں۔ سڑکیں خراب ہیں، علاقہ میں پانی کا مسلہ موجود ہے، سیوریج سسٹم بھی خراب ہے جس کی وجہ سے آئے دن شہری پریشان نظر آتے ہیں۔
نارتھ کراچی سیکٹر 3 میں موجود محلہ کمیٹی کے لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم پاکستان سے رجوع کرلیا۔ اس حوالے سے سیکٹر 3 کی محلہ کمیٹی کے لوگوں نے نارتھ کراچی میں موجود ایم کیو ایم کے آفس میں ایم پی اے ریحان اکرم سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے ایم پی اے ریحان اکرم کو علاقہ میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے ریحان اکرم، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر عامر حسین اور بلدیاتی کمیٹی نے ان مسائل کو سننے کے بعد سیکٹر 3 کی محلہ کمیٹی کو یقین دیلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ جس پر انہوں نے ایم پی اے ریحان اکرم اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔