Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کابینہ نے سندھ ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز اینڈ فنانشل کنٹرول رولز 2019 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

یہ اقدام25-2024کی اصلاحات کا آئینہ دار ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ

0

سندھ کابینہ نے سندھ ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز اینڈ فنانشل کنٹرول رولز 2019 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

کراچی : سندھ کابینہ نے سندھ ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز اینڈ فنانشل کنٹرول رولز 2019 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے مطابق اسکول سربراہان اور مختیارکاروں کو مالی اختیارات کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ اس اصلاحی اقدام کو مالی سال 26-2025 میں متعارف کیاگیا۔

اسکول اسپیسک بجٹ کے مطابق اسکولوں کو براہ راست 34۔ اسکولوں کو آپریشنل فنڈز کی براہ راست فراہمی کے لیے 34,106 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سے ضروری اخراجات کی دستیابی کے لیے تعلقہ تعلیمی دفاتر پر انحصار کم ہوگا۔ ا سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ (ایس ای ایل ڈی) ان اختیارات کو مؤثر بنانے کے لیےا سکول کے سربراہان کو مالیاتی انتظام کی تربیت دے رہا ہے۔

مٹیاری اور سکھر میں لینڈ ٹرانزیکشن ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کو پائلٹ کیا جارہا ہے۔ مختیارکار کو اب بجٹ کے تحت اخراجات کی منظوری اور خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوں گے۔ مختیار کار کو ایک وقت میں 2 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اختیار ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدام25-2024کی اصلاحات کا آئینہ دار ہے۔ جس نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مالی خود مختاری فراہم کی اور توقع ہے کہ نچلی سطح پر گورننس، احتساب اور خدمات کی فراہمی کو تقویت ملے گی۔

Comments
Loading...