Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی نے ہر ادارے پر قبضہ کر رکھا ہے ، آج تک چیئرمین کو چارج نہیں دیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں دعوت آم کی تقریب سے خطاب

0

پیپلز پارٹی نے ہر ادارے پر قبضہ کر رکھا ہے ، آج تک چیئرمین کو چارج نہیں دیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں دعوت آم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات میڈیا کا حق ہیں لیکن میڈیا مالکان کو اس بات کا بھی دھیان رکھنا چاہئے کہ ان اشتہارات کا فائدہ میڈیا ورکر زکو بھی پہنچے۔ ہمیں لوگوں کو تقسیم نہیں کرنا ہے بلکہ مل کر اُس وڈیرہ مائنڈ سیٹ کامقابلہ کرنا ہے جو اپنی طاقت اور دولت کا ارتقاذ چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار نظم و ضبط مانگتی ہے لیکن نظم و ضبط کے نام پر رائے کو پابند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہر ادارے پر قبضہ کر رکھا ہے ، آج تک چیئرمین کو چارج نہیں دیا گیا، اس پر سب کو آواز بلند کرنی چاہئے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی وانچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی، سکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری، پریس کلب کے صدر سعید سربازی جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں دعوت آم کی تقریب سے خطاب کیا۔

Comments
Loading...