کئی لوگ میرے آفس میں آکر کہتے ہیں، “میری بیوی میری پراپرٹی ہے۔ حنا پرویز بٹ
لاہور : حنا پریز بٹ صاحبہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ خدانخواستہ کسی بچی کو کوئی ویڈیو بناکر بلیک میل کرتا ہے تو آپ نے بالکل بھی پریشان نہیں ہونا، فوری طور پر پنجاب پولیس یا ویمن پروٹیکشن سینٹر کو رپورٹ کریں۔۔بولیں گی نہیں تو یہ درندہ آپکو مزید تنگ کرے گا، ایسے بزدل درندوں سے بلیک میل نہیں ہونا۔ وعدہ ہے پنجاب حکومت آپکے ساتھ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعلی مریم نواز اور پنجاب پولیس کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مظلوم خواتین کو انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے زبردست سپورٹ فراہم کی۔میری 100 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ ہر مظلوم خاتون کو انصاف ملے۔
انکا کہنا تھا کہ کئی لوگ میرے آفس میں آکر کہتے ہیں، “میری بیوی میری پراپرٹی ہے، میں نے مار دیا تو پھر کیا” یہ درندے یاد رکھے عورت کسی کی پراپرٹی نہیں۔۔عورت ایک انسان ہے، اور اس جینے کا حق ہے۔