شہر میں جاری ترقیاتی کاموں نے شہر میں امید کی ایک کرن روشن کی ہے۔ میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر یونس آباد فلائی اوور کی بحالی کا کام کڑی نگرانی کے ساتھ جاری ہے
شہر میں جاری ترقیاتی کاموں نے شہر میں امید کی ایک کرن روشن کی ہے۔ میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی : شہر میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ ایک طرف سڑکوں کی مرمت کا کام ہورہا ہے وہیں دوسری جانب پل جو خراب ہیں ان کو بھی صحیح کیا جا رہا ہے۔ جاری ترقیاتی کاموں نے شہر میں امید کی ایک کرن روشن کی ہے اور یقیناً یہ اپنے اہداف کے حصول کا باعث بنے گا۔ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر یونس آباد فلائی اوور کی بحالی کا کام کڑی نگرانی کے ساتھ جاری ہے اور علاقہ مکین اپنے علاقے میں جاری بحالی سے مطمئن ہیں۔
شہریوں کا عوامی نمائندوں پر اعتماد ہے۔