ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نیو کراچی پولیس کی اہم کاروائی۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا ہے کہ ہم موٹر سائیکلیں چھین کر حب چوکی لے جا کر بیچتے ہیں۔
ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نیو کراچی پولیس کی اہم کاروائی۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نیو کراچی پولیس نے نہایت حکمت عملی سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ماچھی گینگ کے سربراہ کو اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ نیو کراچی پولیس نے ٹیکنیکل بیس کارروائی کرتے ہوئے بمقام مین روڈ سیکٹر 11 آئی سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حدود میں متعدد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت صدام عرف اشفاق ماچھی ولد عبد الخالق کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل ہونڈا 70 سی سی اور ایک پسٹل 30 بور بمعہ 4 راؤنڈ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر تھانہ نیو کراچی کی حدود میں واقع چیسسز کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل بلا نمبری میکر ہونڈا کا مقدمہ الزام نمبر 128/2024 بجرم دفعہ 381 تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمدہ پسٹل کا مقدمہ الزام نمبر 460/2024 بجرم دفعہ 23 1 اے درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ فیروز آباد اور تھانہ عزیز بھٹی میں موٹر سائیکل چوری کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا مل ایریا سیکٹر 6-بی میں کاروائی موٹر سائیکل لیفٹنگ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار۔ بمقام بیرون فیکٹری پلاٹ نمبر 151 سیکٹر 6-بی نیو کراچی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
۔1. سید محمد ایاز ولد محمد مشتاق
۔2. خیر دین ولد امام دین
برآمدگی : ایک موٹر سائیکل 70سی سی ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا ہے کہ ہم موٹر سائیکلیں چھین کر حب چوکی لے جا کر بیچتے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔