اپریل 13کوشاہراہ فیصل نرسری پر تاریخی”غزہ یکجہتی مارچ“ہوگا۔ منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے پریس کانفرنس
اپریل 13کوشاہراہ فیصل نرسری پر تاریخی”غزہ یکجہتی مارچ“ہوگا۔ منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے پریس کانفرنس۔ انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے امریکی سرپرستی میں مظالم جاری ہیں۔ 13اپریل کو اتوار کو شاہراہ فیصل نرسری پر تاریخی”غزہ یکجہتی مارچ“ہوگا۔ 13اپریل کو شاہراہ فیصل پر تاریخی ”غزہ یکجہتی مارچ“سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ 11اپریل کو کراچی میں غزہ کے مظلوموں سے اظہار ہمدردی کے لیے ایک ہزار سے زائد کارنر میٹنگز ہوں گی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلکی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر شاہراہ فیصل پہنچیں۔ جماعت اسلامی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔