Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوتھ کنونشن میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مواقع میسر آئیں گے۔ انیس احمد قائم خانی

ایم کیو ایم پاکستان سب سے منفرد اور تاریخ ساز یوتھ کنونشن کا انعقاد کرنے جارہی ہے ۔ انیس احمد قائم خانی

0

گلوبل وارمنگ کے عفریت سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے ماہ اگست میں قومی شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ انيس احمد قائم خانی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء انیس احمد قائم خانی نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی شعبہ جات، ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمّہ داران و اراکین سے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں 28 جولائی کو ایکسپو سینٹر میں منعقد یوتھ کنونشن اور ماہ اگست میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ہونے والے انتظامات پر بریفننگ لی۔

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس نوعیت کا سب سے منفرد اور تاریخ ساز یوتھ کنونشن کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس کو کامیاب صرف اجتماعی کاوش کے زریعے کیا جا سکتا، اس کنونشن سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مواقع میسر آئیں گے جس میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، ذمّہ داران اور کارکنان بطور میزبان اپنے فرائض دیں گے اور کنونشن میں آنے والے افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ کے عفریت سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے ماہ اگست میں قومی شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے جس کی شروعات کراچی سے کی جائے گی، تمام کارکنان بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور شہریوں میں بھی شجر کاری کی افادیت، لگائے جانے والے پیڑ پودوں کی حفاظت اور مستقبل میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر آگاہی فراہم کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور ترقی کرتا ہوا پاکستان سونپ سکیں۔

Comments
Loading...