مجھے یہ دیکھ خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ عبدالعلیم لاشاری
صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی بھرپور تعاون سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان صوبے بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کرنے جا رہا ہے
مجھے یہ دیکھ خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ عبدالعلیم لاشاری
کراچی : سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ قائداعظم ٹورنامنٹ, نیشنل گیمز اور سندھ گیمز سمیت بہت بڑے ایونٹس جلد منعقد کرنے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹیل کلیش فینسنگ چیمپئن شپ 2024 کے فائنل مقابلوں کا انعقاد، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس عبدالعلیم لاشاری, اومان کے فونصل جنرل سمیع عبداللہ خنجری اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشین کے چیئرمین سید طارق شاہ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز کے 60 گرلز اور برائز پلیئرز شرکت کی۔
سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی بھرپور تعاون سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان صوبے بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اسٹیل کلیش کے تمام پلیئرز کو مبارکباد, ونرز کے ساتھ ساتھ رنرز کو بھی مبارکباد, آپ کوشش جاری رکھیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز اور کالجز ایک ساتھ اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور ساتھ کھیلے, جوکہ بہت ہی خوش آئند ہے۔ مجھے یہ دیکھ خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پورے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بہت ساری اسپورٹس فیسلٹیز بنائی ہیں۔ آئندہ چار ماہ میں ہم نیشنل گیمز اور سندھ گیمز سمیت اسپورٹس کی بہت ساری سرگرمیاں منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اس مرتبہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو نئے جذبے کے ساتھ منعقد کروا رہا ہے۔ منسٹر اسپورٹس سردار محمد بخش خان بخش مہر کی ذاتی دلچسپی و ہدایات کے تحت پورے صوبے میں اسپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔