شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، واٹر بورڈ کی ٹیم، چئیرمین، کونسلر سمیت علاقہ مکین موجود
شادمان ٹاون میں واٹر بورد کی ٹیم کو کام کرتے ہوئے آج 8 دن مکمل ہوگئے۔
شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، واٹر بورڈ کی ٹیم، چئیرمین، کونسلر سمیت علاقہ مکین موجود
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد میں پانی کا ایک مسلہ پیدا ہوا۔ جس کی وجہ سے شادمان ٹاون نمبر 1 سے جو پانی کی لائین سے پانی آتا تھا وہ آنا بند ہوگیا۔ جس کے بعد شادمان محلہ کمیٹی نے واٹر بورڈ سہیل اطیعب صاحب سے بات کی اور کام کو شروع کرانے کی درخوست کی۔
عمیر عثمانی نے شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی طرف سے اس کام کو خود کھرے ہو کر شروع کرایا۔ واٹر بورڈ نے مختلف مقام پر کھڈے لگائے اور لائین کی صفائی کا عمل بھی شروع کردیا۔ کچھ مقام پر لائین میں سے ٹھیلیاں اور کپڑوں کے پیس نکلے۔
جبکہ 12 انچ کی لائین کے وال پر ایک بیگ، ایک ٹراوزر اور مختلف شیزیں بھی نکلی۔ آج اس کام کو شروع ہوئے 8 دن ہوگئے ہیں اور پانی کا مسلہ تقریبا حل بھی ہوگیا ہے۔ آج تاج مسجد والی گلی میں لائین کی صفائی کی گئی اور کل اس کو چیک کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ اس گلی میں جو پانی کا مسلہ موجود ہے وہ بھی حل ہوجائے گا۔
اس کے بعد 3 گلیوں کا پانی کا مسلہ رہ جائے گا جس کو بھی حل کیا جائے گا۔
اس تمام کاروائی میں یوسی 2 چئرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم، عمیر عثمانی اور سہیل اطیعب اور ان کی ٹیم کا اس پورے کام کو کرانے پر علاقہ مکین شکریہ ادا کرتے ہیں۔