مرتضیٰ وہاب کو جواب دینا ہوگا کہ وہ بتائیں کہ گٹر کے ڈھکن کیوں نہیں دے رہے۔ حافظ نعیم الرحمن
اختیارات ملتے ہی جماعت اسلامی نے پارکوں کا افتتاح شروع کردیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
مرتضیٰ وہاب کو جواب دینا ہوگا کہ وہ بتائیں کہ گٹر کے ڈھکن کیوں نہیں دے رہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا جماعت اسلامی اورٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد اور ان کی پوری ٹیم کی کو ششوں کے بعد ”غزہ پارک“اور”پروفیسر محمد شفیع ملک پارک“کاافتتاح ومیڈیا سے گفتگو۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل ٹاؤنز چیئرمینز کو محدود اختیارات ملے ہیں۔ اختیارات ملتے ہی جماعت اسلامی نے پارکوں کا افتتاح شروع کردیا ہے۔ آج گلشن اقبال ٹاؤن میں دو پارکوں کا افتتاح کیا گیا ہے، بہت جلد دو سو پارکوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ آج اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ اسے غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ پارک کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ غزہ کے پھول جیسے بچوں کو شہید کیا جارہا ہے جس پر حکمران طبقہ اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارک کی تزئین و آرائش اور افتتاح میں ٹاؤن کی ٹیم اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مل کر پارکوں کا افتتاح کیا۔ اہلیان گلشن اقبال کے لیے دو پارکوں کا افتتاح ہوگیا ہے مزید پانچ پارکوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے پاس 9 ٹاؤنز موجود ہیں ،ہم ترجیحی بنیادوں پر شہری مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔ واٹر اینڈ سیوریج کے کام ٹاؤنز اور یوسی چیئرمین کے حدود میں نہین لیکن اس کے باوجود ٹاؤنز چیئرمین گٹر کے ڈھکنوں اور سیوریج کے مسائل ٹاؤن کے بجٹ سے ہی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ او زی ٹی اوکٹرائے ضلع ٹیکس میں سے کراچی حصہ دیا جائے تاکہ ہم ترقیاتی کام کرسکیں۔ مرتضیٰ وہاب کی کیفیت سے ہمیں اندازہ ہے اس لیے ہم ان کی باتوں کا برا نہیں مانتے۔ پورا کراچی جانتا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے ٹاؤنز میں پارکوں کا افتتاح کررہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کو جواب دینا ہوگا کہ وہ بتائیں کہ گٹر کے ڈھکن کیوں نہیں دے رہے۔ ہم کسی بلیم گیم میں نہیں جائیں گے اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد، نائب امیر کراچی و نامزد امیدوار این اے 236 ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سکریٹری کراچی و نامزد امیدوار پی ایس 103 یونس بارائی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔