پرنس تائیکوانڈو مارشل آرٹس اکیڈمی کے 44 ویں بیلٹ پروموشن ایوارڈ کی تقریب
یوسی 2 نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ تقریب میںگرلز اور بوائز کھلاڑیوں میں بلیک بیلٹ، شیلڈز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے
پرنس تائیکوانڈو مارشل آرٹس اکیڈمی کے 44 ویں بیلٹ پروموشن ایوارڈ کی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹ) پرنس تائیکوانڈو مارشل آرٹس اکیڈمی کے 44 ویں بیلٹ پروموشن ایوارڈ کی تقریب فرحان شہید پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں کھلاڑیوں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بچوں لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیم نے اپنی اپنی خصوصی صلاحتیوں کا مسحورکن ڈیمانسٹریشن دیا ۔ جس میں تائیکوانڈو فائیٹ، ننچکو ، لاٹھی، تلوار بازی ، جمناسٹک ، ٹائگر جمپ ، بورڈ بریکنگ ، آگ کے گولے میں چھلانگ لگانا ، سیلف ڈیفنس ، پومزے ، پنچ ، ککس وغیرہ شامل ہیں۔

مظاہرے کے بعد سٹوڈنٹس کو شیلڈ اور سریٹفیکیٹ دیے گئے ۔ مہمان خصوصی ٹائون چیئر مین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان اور دوسرے تمام مہمانوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اعلی مظاہرے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا اور سب کو فرداً فرداً سراہا اور امید ظاہر کی یہ ہی بچے اور نوجوان آگے جاکر ملک کا نام روشن کریں گے ۔ مہمانوں نے ماسٹر سقراط فاروقی کی اس خاص کاوش کو بھی سراہا کہ انہوں نے کراچی کا واحد اور سب سے پہلا گرلز کا علیحدہ کلب اور پہلا سویلین شوٹنگ کلب شروع کیا۔
بچوں لڑکیوں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ۔ معروف سماجی اور کاروباری شخصیت غلام قادر شیخ صاحب اور ظفر صاحب نے تقریب کے انعقاد کے لیے بھر پور تعاون کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیر مین جناب عاطف علی خان اور گرینڈ ماسٹر نجم خان تھے ۔ دوسرے اعزازی مہمانان گرامی میں وائس چیر مین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ضیاء جامعی، یوسی 2 چیر مین جناب فرحان سہیل ، ڈایریکٹر پارکس جناب اکبر ، ڈائریکٹر ٹیکس جناب اکبر حسین ، ٹاؤن فوکل پرسن جناب عرفان معطر اور دوسرے ٹاؤن کے اہم اراکین شامل ہیں۔
ان کے علاوہ معروف صحافی جناب ذیشان صدیقی ، جناب جنيد صاحب، معروف سماجی اور کاروباری شخصیت جناب غلام قادر شیخ ، ایڈوکیٹ جناب آفتاب خان کاکڑ ممبر کمیونٹی پولیسنگ نارتھ ناظم آباد، جناب سیف انطاریہ پریزیڈینٹ روٹری کلب سیف سٹی ڈسٹرک سنٹرل جناب مرتضی شبیر کلب ممبر ، راشدہ کوثر صاحبہ کلب سیکریٹری , فاطم مرتضی صاحبہ کلب ممبر ، جناب احمد علی عراقی ممبر سندھ رائفل ایسویشن نے شرکت کی ۔