Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

لاہور چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کا واقعہ

0

لاہور: حنا پرویز بٹ صاحبہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میں نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا اورمکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے والے درندے کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کرلیا۔ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے۔جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے، فوراً آواز اٹھائے۔

Comments
Loading...