مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی شروع۔
صفائی کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو جرمانے کیے گئے۔
مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی شروع۔
کراچی : شہر میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ٹیم کام کررہی ہے۔ جسکا کام کچرا اٹھانا اور اس کو ٹھیکانے لگانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقام پر کے ایم سی کی ٹیم بھی کام کرتی نظر آتی ہے۔ اس کے باوجود بھی بہت سے لوگ سڑک، پارک اور گلی کے کونے پر کچرا ڈال دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کو دیکھتے ہوئے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ میئر کے نوٹس کے بعد ناظم آباد میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی شروع۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ نفاذ و عمل درآمد نے ضلع وسطی بالخصوص ناظم آباد میں انسپکشنز تیز کر دی ہیں۔ صفائی کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو جرمانے کیے گئے۔
