Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی عامر بھٹو کے جنازے میں شرکت

گزشتہ روز حملے میں قتل ہونے والے سٹی کونسل کے رکن عامر بھٹو کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

0

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی عامر بھٹو کے جنازے میں شرکت

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی عامر بھٹو کے جنازے میں شرکت۔ گزشتہ روز حملے میں قتل ہونے والے سٹی کونسل کے رکن عامر بھٹو کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی عامر بھٹو کو خراجِ عقیدت۔ کے ایم سی کے رکن عامر بھٹو کی نمازِ جنازہ میں وزیر بلدیات، کونسل اراکین ، لیڈر آف اپوزیشن اور دیگر شخصیات کی شرکت۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رکن عامر بھٹو مقامی قبرستان سپردِ خاک کردیا گیا۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا یوسی چئیرمین عامر بھٹو کے قتل پر اظہارِ افسوس۔ سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ یوسی چئیرمین عامر بھٹو کو دہشتگردوں نے ان کے دفتر میں آکر قتل کیا۔ یوسی چئیرمین عامر بھٹو پیپلز پارٹی کے مخلص اور فعال کارکن تھے۔ ایک بار پھر شہر کا امن خراب کی سازش کی جارہی ہے۔ عامر بھٹو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Comments
Loading...