ڈایا 84 انچ مین لائین کا مرمتی کام آج سے شروع ہوگا۔
کن علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
کراچی شہر کو اس کی وجہ سے یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کم ملے گا۔
کراچی : واٹر کارپوریشن نے شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لائنوں میں موجود رساکو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کو واٹر کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 81 انچ ڈایا مین لائین کا مرمتی کام جمعرات سے شروع کردیا جائے گا۔ جو اگلے 4 دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ مقرہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔
حکام کے مطابق رسا کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ جبکہ کام کے باعث نیپا، لیاری۔ جمشیدٹاون، جناح ٹاون، صدر الڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھ، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
حکام نے بتایا کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ کام کے باعث شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ جبکہ شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
حکام نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے اتعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔