Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی شہدا اسیر کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکز بہادرآباد میں مرکزی شہدا اسیر کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق سمیت مرکزی رہنماؤں مسعود محمود، شکیل احمد، شریف خان، کامران فاروقی سمیت انچارج و اراکین شہدا اسیر کمیٹی موجود تھے، اجلاس میں شہدا اسیر کمیٹی کی جانب سے اپنی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اسیر کارکنان کو قانونی معاونت کی فراہمی اور شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے مالی معاونت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق تجاویز اور گزارشات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں اور اسیر کارکنان کی معاونت تنظیم کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر اور منظم انداز میں ادا کریں اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے تنظیمی کاموں کو بہتر بنایا جائے۔

Comments
Loading...