ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و نظریے سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نائب صدر کی ملاقات
ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و نظریے سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نائب صدر محمد عظیم مری کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات۔
وفد میں حاجی پائندہ خان، دین محمد، اختیار علی اور کریم خان، بگٹی، مری، بروہی و دیگر قبائل کے عمائدین شامل تھے۔ محمد عظیم مری نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و نظریے سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے آنے والے ساتھیوں کو ایم کیو ایم پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو سالوں سے بلا رنگ نسل و زبان کے مظلوم طبقے کو حقوق دلانے کی عملی جدو جہد کر رہی ہے۔
اِس موقع پر رابطہ کمیٹی رکن و سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، خالد سلطان و دیگر بھی موجود تھے۔