پچھلی حکومتوں نے شہر کراچی کے وسائل ہڑپ کئے ہیں۔ سید مصطفی کمال
ایم کیو ایم کو بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے ہر ایک مسائل کا بخوبی اندازہ ہے ہم انہیں گلیوں میں پلے بڑے ہیں۔ سید مصطفی کمال
پچھلی حکومتوں نے شہر کراچی کے وسائل ہڑپ کئے ہیں۔ سید مصطفی کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و نو منتخب ایم این اے 242 سید مصطفی کمال نے اپنے حلقہ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سید مصطفی کمال نے دورہ کے دوران بلدیہ ٹاؤن کے عوام اور مختلف برادریوں سے ملاقاتیں کیں اور عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ ڈالنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بلدیہ ٹاؤن کے عوام نے سید مصطفی کمال کو جیت کی مبارکباد پیش کی اور بلدیہ میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔سید مصطفی کمال نے عوام کے مسائل سنے کے بعد کہا کہ ایم کیو ایم کو بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے ہر ایک مسائل کا بخوبی اندازہ ہے کیونکہ ہم انہیں گلیوں میں پلے بڑے ہیں ہمیں معلوم ہے یہاں پانی کا مسئلہ ہے نکاسی آب کا نظام تباہ ہے ان سب مسائل کا حل ہمارے تین نکاتی ایجنڈے میں موجود ہے جس سے ہم نے پاکستان کی نئی بننے والی حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور اس میں ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے کیونکہ ایم کیو ایم کے تین نکاتی ایجنڈے سے صرف کراچی بلدیہ ٹاؤن ہی نہیں پورا پاکستان مستفید اور بہتری کی جانب گامزن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہل سندھ حکومت نے اس شہر کے وسائل پر ڈاکہ ڈال کر شہر کو مسائل میں ڈال دیا ہے اور اس پر تڑکا پی ٹی آئی کے غیر مقامی امیدواروں نے پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے جیت کر لگا دیا تھا لیکن اب ہم اپنے عوام کے درمیان موجود ہیں اور ہر ممکن کوشش کرینگے اور شہر کراچی کو دوبارہ روشنی کا شہر بنائیں گے۔