Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر خالد مقبول کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی گاڑی پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی فی الفور حفاظت کا بندوبست اور حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار و بےنقاب کریں،ڈاکٹر خالد مقبول

0

ڈاکٹر خالد مقبول کی حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی گاڑی پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر گذشتہ رات اسلام آباد میں شرپسندوں کا جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے حملے سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے و فاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے رابطہ کیا اور حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی فی الفور حفاظت کا بندوبست کریں اور حق پرست اراکین اسمبلی پر حملے میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتار و بے نقاب کیا جائے۔

Comments
Loading...