پاکستان پیپلز پارٹی نے شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں صفائی کا عمل شروع کردیا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں شادمان پارک، شادمان مسجد اور آرچڈ اسکول کے ساتھ موجود کچرا صاف کرلیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں صفائی کا عمل شروع کردیا۔
کراچی : شہر میں مختلف مقام پر بڑے بڑے کچرے کے ڈمپنگ پوائینٹ موجود ہیں۔ جس کے باجود بھی علاقوں کے اندر چھوٹی کچرا کنڈیاں نظر آتی ہیں۔ اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2، شادمان ٹاون سے ایک شکایت موصول ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں۔
اس شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر مسرور احسن صاحب نے ایک کمیٹی بناڈالی۔ اس کمیٹی کا کام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفائی کے معملات کو دیکھنا ہے۔
اس کمیٹی کے صدر پیپلز پارٹی کے جناب فیصل شیخ صاحب ہیں۔ اس کمیٹی میں ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے جناب یوسف علی اور عمران علی صاحب کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ شامل ہیں۔
آج بروز پیر عمران علی جعفری نے اپنی موجودگی میں شادمان پارک گیٹ نمبر 01، شادمان مسجد والی گلی، شادمان مسجد گیٹ نمبر 1 اور آرچڈ اسکول کے ساتھ موجود جو کچرا پڑا ہوا تھا اس کو صاف کروایا۔ جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔
عمران جعفری نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں سے درخوست ہے کہ وہ ایسی کسی جگہ کچرا نا ڈالیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔ لیکن علاقہ کے لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے علاقہ کو صاف رکھیں۔



